اسلام آباد (عترت جعفری)اپوزیشن کی جماعتوں میں حکومت کو ہٹا نے کے لئے تحریک عدام اعتماد لانے پر اصولی اتفاق پایا جا رہاہے ، مطلوبہ حمائت کے حصول کے لئے سیاسی رابطوں میں آئندہ چند روز میں تیزی آئے گی،ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی قیادت کو وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے کی صورت میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم کہا ہے کہ چیرمین سینٹ کے خلاف تحریک کے انجام کے پیش نظر محتاط حکمت عملی اختیار کی جائے اور وہ حکومت کو چلتا کرنے کے کسی غیرجمہوری طریقے میں حصہ دار نہیں بنے گی ،اپوزیشن سے رابطے میں رہنے والے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ اس وقت حکومت کے ساتھ اتحاد میں شامل چھوٹی جماعتوں کے طرز عمل پر گہری نظر رکھی جارہی ہیں اور ان کو یہ پیشکش کی جاسکتی ہے کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مل جائیں تو ان کو سب سے بڑا عہدہ بھی دیا جاسکتا ہے ،ذرائع سے جب پوچھا گیا کہ دھرنا دینے والی جماعت کیطرف سے تواتر سے آئندہچند ہفتوں میں تبدیلی کی بات کی جارہی ہے تو انہوں نے کہا کہ جب ابھی اس جماعت کی اعلی قیادت سے یہ سوال کیا گیا کہ ان کے پر اعتماد ہونے کی بنیاد کیا ہے ؟تو اس کا براہ راست جواب نہیں دیا گیا نہ یہ کہا گیا ہے کہ سو فیصد ایسا ہو سکتا ہے ،اس صورتحال کے پیش نظر پی پی پی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے پہلے ضروری ہوم ورک کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ چئیرمین سینٹ کے جیسامعاملہ نہ ہونے کا یقین ہونے کی صورت میں تحریک لائی جائے تو اس کی حمائت کی جائے گی،ان ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اندر کی صورتحال کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔
اپوزیشن کا حکومت کو ہٹا نے کیلئے تحریک عدام اعتماد لانے پر اصولی اتفاق
Dec 15, 2019