گوجرخان(نامہ نگار)محمد نوید مرزا سکنہ بڑکی جدید گوجرخان نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اے ایس پی گوجر خان کو تحریری درخواست دی ہے کہ اس پر ایف آئی آر نمبر952/19،940/19جو اس کے بھتیجے احسن شکیل کیخلاف تھانہ گوجرخان میں درج ہوئیں ان کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انکوائری و تفتیش کر کے انصاف فراہم کیا جائے اور بے بنیاد ایف آئی آر جو ہم پر کرائی گئی اسے خارج کیا جائے نوید مرزا نے کہا کہ وہ ایمبولینس سروس بطور فلاحی کاموں میں استعمال کرتا ہے مجھ پر وقوعہ بنا کر یکے بعد دیگرے ایف آئی آر تھانہ گوجرخان میں درج کرائی گئیں ان کی مکمل انکوائری کر کے انصاف فراہم کیاجائے۔
میرے خلاف مقدمے کی غیرجانبدارانہ منصفانہ انکو ائر ی کی جائے ، نو ید مرزا
Dec 15, 2019