ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلاکے زیرانتظام سرکاری اداروںمیںملازمین ڈیوٹی اوقات کی مکمل طورپرپابندی کریں،اورسرکاری طورپرمقررہ وقت پرڈیوٹی پرحاضرہوں،تاکہ سائلین کودرپیش مسائل ومشکلات کوڈیوٹی اوقات کارکے اندرہی حل کرنے کے معاملات کویقینی بنایاجاسکے،ان خیالات کااظہارحال ہی میںتعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلامحمدفہیم خان نے گذشتہ روز علی الصبح تحصیل آفس اوربلدیہ ٹیکسلاکے آفس کے مختلف شعبہ جات کااچانک دورہ کرنے کے بعدملازمین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے تحصیلداراورنائب تحصیلداردفاترکے ساتھ ساتھ اے سی آفس کے کلیریکل سٹاف کی حاضری کوبھی چیک کیا،اورکہاکہ وقت کے مطابق ڈیوٹی پرپہنچنے والے ملازمین حکومت کی نگاہوںمیںقابل تحسین لوگ ہوتے ہیں،انہوںنے کہاکہ بلاوجہ ڈیوٹی سے غیرحاضرہونے والے ملازمین کیلیئے کوئی رعایت نہیںبرتی جائیگی،اسی طرح وقت کی پابندی نہ کرنے والوںکے خلاف بھی سخت انضباطی کاروائی عمل میںلائی جائیگی،انہوںنے مزیدکہاکہ ماتحت سٹاف ماضی کے ماحول کوفراموش کرکے سرکاری ڈیوٹی کوعوامی خدمت کے شعائرکے طورپراپنانے کی عادت ڈالے،اورعام لوگوںکے مسائل بروقت حل کرکے انکی دعائیںحاصل کرنے کی کوشش کریں۔