مودی کشمیراور بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے:امیرالعظیم

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے میں کہاہے کہ مودی کشمیر سمیت پورے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی راہ ہموار کر رہاہے۔ گجرات میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے نے ہندوستان کو صرف ہندو اسٹیٹ بنانے کا تہیہ کر رکھاہے۔ مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو مذمت سے آگے بڑھ کر کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو بھارتی شہریت سے محروم کر دیا گیا ہے اور انہیں بھارت نہ چھوڑنے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن