طرابلس (اے پی پی) لیبیا کی قومی فوج نے کہا ہے کہ مصراتہ میں ملٹری کالج پر بمباری کے دوران ترکی کے ایک اسلحہ کے گودام کو تباہ کر دیا ہے۔ اس گودام میں ترکی سے لائے گئے ڈرون طیارے اور دیگر بھاری اسلحہ کی بڑی مقدار ذخیرہ کی گئی تھی۔لیبیائی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کی ٹھوس معلومات کی بنیاد پر مصراتہ میں فوجی اڈے پر بمباری کی گئی ۔تباہ ہونے والے اسلحہ اور گولہ بارود میں توپیں، ڈرون طیارے، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر بھاری ہتھیار شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیبیا کی نیشنل آرمی نے لیبیا کی تمام بحری گذرگاہیں اور بندرگاہیں بند کردی ہیں تاکہ ترکی کی طرف سے قومی وفاق حکومت اور اس کی حامی ملیشیائوں کوکسی قسم کا اسلحہ فراہم نہ کیا جا سکے۔
لیبیائی فوج کا مصراتہ میں ترکی کے اسلحہ گودام کو تباہ کرنے کا دعویٰ
Dec 15, 2019