اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے فردوس عاشق اعوان کو ہڑپہ کے پرانے قبرستان سے ملنے والی ممی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے ڈر سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والی کو زیب نہیں دیتا کہ وہ دوسروں کے احتساب کی بات کرے۔ انہوں نے فردوس عاشق اعوام کو ان کاوہ بیان یاد دلایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے والا ذلیل اور رسو ہوتا ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ سرکار نے فردوس عاشق اعوان کے قبضے سے 12سرکاری بسیں برآمد کی تھیں۔ سرکاری فنڈ سے بسیں خرید کر پیسہ کمانے والی خود کو کب احتساب کے کے لئے پیش کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ سرکاری دفتر کی کراکری بھی اپنے گھر لے کر جانے والی کس منہ سے ٹی وی پر نمودار ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو سلیکٹڈ حکومت کے جانے کی اتنی فکر لاحق نہیں جتنی انہیں اپنی نوکری کی ہے جو جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔