فیصل آباد، اوکاڑہ میں دھند کے باعث حادثات، 4 افراد جاں بحق 10 زخمی

اوکاڑہ، فیصل آباد (نامہ نگار+ آن لائن) اوکاڑہ اور فیصل آباد میں دھند کے باعث پانچ مختلف حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق دس سے زائد زخمی ہو گئے۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث تین مقامات پر حادثات پیش آئے۔ اسٹیشن چوک راجباہ روڈ پرخالد آباد گلی نمبر سات کی رہائشی شاہدہ پروین رکشہ پر سوار ہونے لگی تو شدید دھند کے باعث تیز رفتار بس رکشے پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں مذکورہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، دوسرا حادثہ سمندری گوجرہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے اٹھائیس سالہ موٹر سائیکل سوار حسن کو کچل دیا، تیسرا حادثہ بھاگے والا ملت روڈ کے قریب ہوا جہاں کار کی ٹکر سے بیس سالہ موٹر سائیکل سوار مہتاب ساکن مبینہ ٹائون جان کی بازی ہار گیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد گردونواح میں اندھا دھند سے حد نگاہ سو میٹر رہ گئی۔ موٹروے ایم فور ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ موٹروے پولیس نے عوام سے غیرضروری سفر سے اجتناب کرنے کی اپیل کر دی ہے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق اوکاڑہ اورگردونواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 10افراد شدید زخمی ہوگئے، ایک کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفرکر دیا۔ ایک حادثہ جھکڑ چوک تھانہ صدر گوگیرہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک دھند کے باعث سواریوں سے بھرے رکشے سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں رکشہ میںسوار ٹھٹھہ مدو کا رہائشی محمد شہزاد جاں بحق ہوگیا، جب کہ 6 سواریاں محمد بلال‘ غلام مرتضیٰ‘ قاسب علی‘ عنصر اور محمد شفیق شدید زخمی ہوگئے۔ ٹریفک کا دوسرا حادثہ چک نمبر20/1ALکے قریب پیش آیا جہاں ایک کار اور ایک مسافر وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...