پولیس متنازعہ تقریر کرنیوالے ڈاکٹرعرفان کی تلاش میں احمدپورشرقیہ پہنچ گئی

ڈیر ہ نواب صاحب( نامہ نگار ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں متنازع تقریر کرنے والے ڈاکٹرعرفان کا تعلق احمدپورشرقیہ کے نواحی علاقہ موضع پلولی سے ہے ۔ موضع پلولی کے رہائشی محمد اسلم بھیںکے بیٹے ڈاکٹر محمد عرفان نے ایم بی بی ایس کی ڈگری شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان سے حاصل کی ۔ اُن کا رقبہ بھی موضع پلولی میں ہے اس کے دوبھائی اس وقت لاہور میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اب یہ ساری فیملی احمدپورشرقیہ سے لاہور شفٹ ہوچکی ہے۔ علاقہ کے مکینوں نے بتا یا کہ مقامی پولیس بھی ڈاکٹر عرفان کی بستی میں آئی تھی تاہم جب اُنہیں بتا یاگیا کہ ڈاکٹر عرفان کی تمام فیملی لاہور شفٹ ہوچکی ہے تو وہ واپس چلی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...