پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید 10 ارب 56 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ، جاری ترقیاتی اسکیم کے فنڈز دوسرے منصوبوں کو منتقل نہیں کیے جائیں گے، یہ فنڈز مختلف محکمہ جات کو جاری کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا، کے پی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید دس ارب چھپن کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔کے پی حکومت کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق فنڈز نئی پالیسی کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جاری ترقیاتی اسکیم کے فنڈز دوسرے منصوبوں کو منتقل نہیں کیے جائیں گے، یہ فنڈز مختلف محکمہ جات کو جاری کیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر پختون خوا حکومت نے 100 فی صد فنڈز 70 سے زائد پروجیکٹس کے لیے جاری کیے ہیں، بڑے منصوبوں کے لیے سالانہ بجٹ میں رقم مختص کی گئی تھی، تمام منصوبوں کے لیے 19 ارب جاری کیے گئے ہیں۔وزیر اعلی کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ فنڈز کی بر وقت فراہمی صوبائی حکومت کے بہتر مالی انتظامی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعلی کے پی نے تمام زیر تکمیل منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
خیبر پی کے حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید 10 ارب 56 کروڑ جاری کر دیئے
Dec 15, 2019