نفیسہ شاہ کا وزیراعظم آزاد کشمیرکے بیان پرسخت تشویش ،وضاحت مانگ لی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیراعظم آزاد کشمیرکے اس بیان کہ شاید وہ کشمیر کے آخری وزیراعظم ہوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اس بات کی وضاحت چاہتی ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کس معلومات پر یہ بات کی ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عمران خان کو گوربا چوف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست کے امور چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وضاحت کرے کہ قوم کو اندھیرے میں رکھ کر کیا فیصلے کیا جا رہے ہیں؟ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے حق سے دستبردار نہیں ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن