14 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا تکلیف دہ دن، قصبہ علی گڑھ سانحے پر کمشن بنایا جائے: خالد مقبول

Dec 15, 2019

کراچی(سٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے 14دسمبر 1986ء کر اچی کے علا قے قصبہ علیگڑ ھ میں ہو نے والی ہو لناک دہشت گر دی اور اس کے نتیجہ میں سینکروں افراد کی شہادتوں پر اپنے ایک پیغام پر کہا ہے کہ 14دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا تکلیف دہ دن ہے۔ وطن عزیز میں مختلف سانحات کا تذکرہ کر تے کر تے لوگوں کی زبانیں نہیں تھکتیں لیکن اتنے بڑے سانحہ پر کسی کی آواز بلند نہیں ہوتی، جرائم پیشہ افراد نے منشیا ت فر وشوں اور قبضہ ما فیا کے ہمراہ اس بستی پر حملہ کیا گھروں کو آگ لگا ئی ماؤں کی آغوش سے بچوں کو چھین کر زندہ آگ میں ڈال دیا جس پر ہر آنکھ اشکبار تھی لیکن اس واقعہ کی نہ تو تحقیقات کی گئی نہ ہی کو ئی کمشن قائم کیا گیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہداء قصبہ علیگڑھ کو زبر دست خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے ارباب اقتدار سے مطا لبہ کیا کہ سانحہ قصبہ علیگڑ ھ سمیت سندھ کے شہر ی علاقوں میں ہونے والے دل خراش واقعات کی تحقیقات کیلئے ایک آزاد کمشن قائم کیا جا ئے۔

مزیدخبریں