نریندرمودی نے بھارتی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی:منموہن سنگھ

بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ انکے پیشرو نریندرمودی نے اپنے جھوٹے اور بلند وبانگ وعدوں کے ذریعے بھارتی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔نئی دلی میں بھارت بچائو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندرمودی نے دوہزار چوبیس تک بھارت کی معیشت کو پانچ کھرب ڈالر تک لے جانے، کاشتکاروں کی آمدنی دوگنا اور ہرسال نوجوانوں کیلئے دوکروڑ نئی ملازمتیں فراہم کرنے کے وعدے کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب ثابت ہوگیا ہے کہ یہ تمام وعدے جھوٹے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگرس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارت میں بے حرمتی کے واقعات پر اپنے الفاظ واپس لینے سے انکار کیا اور کہا کہ نریندرمودی اور انکے معاون امیت شاہ کو بھارت کی معیشت تباہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔
 

ای پیپر دی نیشن