اپنےایک بیان میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منفی پراپگنڈہ اور کردار کشی سے جھکنے والا نہیں،سپورٹس سٹی کی منظوری منسٹری آف پلاننگ کے فورمز سی ڈی ڈبلیو پی نے دی،ڈویلپمنٹ بجٹ کابینہ اور پارلیمنٹ سے منظور ہو کر لگایا جاتا ہے، ہماری منسٹری کسی تعمیراتی کام میں ملوث نہیں ہوتی، سپورٹس سٹی منصوبہ کے تعمیراتی کام سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے سپورٹس سٹی کے منصوبہ کو استعمال کیا جا رہا ہے،سپورٹس سٹی پر نیب بھی اپنا موقف میڈیا کے سامنے لائے ،حکومتی دباو سے ڈرنے اور جھکنے والا نہیں گرفتاری خود دوں گا،احتساب کے نام پر ملک میں ڈرامہ چل رہا ہے،تحقیقات کے بعد نیب مجھے سرٹیفکیٹ جاری کرے 1993 میں میرے اثاثے زیادہ تھے یا آج۔
احسن اقبال کا سپورٹس سٹی منصوبہ کے تعمیراتی کام سےلاتعلقی کا اظہار
Dec 15, 2019 | 16:44