ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے.محکمہ موسمیات

Dec 15, 2019 | 17:49

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد و خشک اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے جبکہ گلگت بلتستان کے اضلاع میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے اور اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم لسبیلہ، راولپنڈی، چکوال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، ہزارہ، چترال، بونیر، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور اس دوران مالم جبہ میں برف باری بھی ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران لسبیلہ میں 11 ملی میٹر، کوٹلی 10، راولاکوٹ 7، مظفرآباد 4، چکوال7، مری 5، کاکول 6، پٹن 5، سیدوشریف 3، دیر، دروش، بونیر، مالم جبہ 2، پشاور، میرکھنی اور بالاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی. اس کے علاوہ مالم جبہ میں 2 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ اتوارکو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 10، کالام منفی 7، مالم جبہ منفی 6، گوپس، بگروٹ، استورمنفی 5، راولاکوٹ، قلات منفی 3، کوئٹہ ،مری اور گلگت میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں