بابراعظم کی انجری حیدرعلی اور عبداللہ شفیق کیلئے سٹار بننے کا سنہری موقع :راشد لطیف

ملتان (سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی انجری نوجوان کرکٹرز حیدر علی اور عبداللہ شفیق کیلئے سود مند بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ لاہور میں پیدا ہونے والا قومی ٹیم کے کپتان کم سے کم 12 دن نیٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جسکا مطلب یہ ہے کہ وہ 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو آکلینڈ ، ہیملٹن اور نیپئر میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوٹنی میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ایک انٹرویو میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بابراعظم کا زخمی ہونا پاکستانی ٹیم کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے ،امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیگا لیکن یہ کئی کھلاڑیوں کیلئے ایک نعمت ثابت ہوسکتی ہے، جب بھی کوئی بڑا کھلاڑی زخمی ہوجاتا ہے تو اس سے نئے کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔اگر عبد اللہ شفیق اور حیدر علی کو بابراعظم کی غیر موجودگی میں اننگز کا آغاز کرنیکا موقع ملتا ہے تو پھر وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن