بک شیلف  ……  ’’احترام آدمیت‘‘

’’مکارم الاخلاق‘‘ حافظ الحدیث امام ابن ابی الدنیا رحمۃ اللہ تعالیٰ کی وہ  کتاب ہے جس کا اردو ترجمہ ’’احترام آدمیت‘‘ بیکن بکس نے شائع کیا ۔  تاریخ اسلام کے اوائل ادوار میں قرآنی مضامین و مفاہیم اور حدیث کی تدوین و ترویج ایسے حکیمانہ اسلوب سے کی کہ ان کا کام رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے رہنمائی کا کام دیتا رہے گا۔ اس کتاب میں فلسفیوں کا انداز  بلکہ نبویؐ مہنج کے مطابق ہمدری، عوام کی سہل و عام فہم باتیں ہیں مگر دائرہ گفتگو بڑا وسیع ہے۔ اس میں ان انسانی قدروں کی بات کی گئی ہے جن کی آج کے سائنسی و جمہوری سماج میں انسانیت کو پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔اس کتاب کو ہنگامہ خیز روابط کے اس دور میں تعلقات عامہ کے شعبہ کے لئے انتہائی آسان اور مفید رہنمائی کہا جا سکتا ہے کتاب ’’مکارم اخلاق‘‘ دس ابواب پر مشتمل ہے پہلا باب تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں مکارم اخلاق کی فضیلت ترغیب اور اہمیت پر مشتمل ہے جبکہ باقی ابواب میں بھی آیات و احادیث ، صحابہؓ و تابعین کے اقوال ، محدثین و مفکرین اسلام کی آراء سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے۔ کتاب کا ترجمہ جامعہ قاسم العلوم ملتان کے استاذ الحدیث علامہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے 368 صفحات کی کتاب بیکن بکس غزنی سٹریٹ  اردو بازار لاہور فون- 042-37320030 سے شائع ہوئی جو گلگت کالونی ملتان فون   061-6520790-6520791-  پر  بھی دستیاب ہے۔  (تبصرہ : ڈاکٹر شاہ نواز تارڑ) 

ای پیپر دی نیشن