ملتان (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور نوجوان بلے باز عبد اللہ شفیق کو اوپننگ کی ذمہ داری دیئے جانیکا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگوٹھا فریکچر ہونے کے سبب بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ نائب کپتان شاداب خان بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی کہہ چکے ہیں کہ شاداب خان کی فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا،اگر شاداب پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل مکمل طور پر فٹ نہ ہوسکے تو قومی ٹیم کو نئے ٹی ٹونٹی کپتان کی ضروت پڑے گی، ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور سابق کپتان محمد حفیظ میں سے کسی ایک کو یہ ذمہ داری سونپنے پر غور جاری ہے۔ٹیم مینجمنٹ اب بھی پرامید ہے کہ شاداب خان پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے دستیاب ہوںگے ۔