لاہور (پ ر) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کی۔ صوبائی چیپٹرز کے صدور اور مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ ہائر ایجوکیشن کمشن کی جانب سے انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے لئے نئی داخلہ پالیسی جس میں پہلے تین سمسٹر تمام ڈگریوں کے لئے یکساں کرنا جبکہ چوتھے سمسٹر سے سپیشلائز مضامین شروع کرنا اور پی ایچ ڈی میں ایم فل اور ایم ایس کی بجائے 16 سالہ تعلیم کے بعد داخلے دینا شامل ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام صوبائی چیپٹرز 28 دسمبر تک ایچ ای سی کی نئی داخلہ پالیسیوں کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز دیں جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز کی ایگزیکٹو کمیٹی کاہنگامی اجلاس
Dec 15, 2020