واشنگٹن (نیٹ نیوز) اپنی صحافتی ذمہ داریوں کی وجہ سے دنیا بھر میں 387 مردوخواتین صحافی اس وقت قید میں ہیں۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز کی سالانہ رپورٹ میں اعدادو شمار شائع کیے گئے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ 387 زیر حراست صحافیوں میں سے نصف صحافی چین، سعودی عرب، مصر، ویت نام اور شام میں موجود ہیں۔ 2020ء میں 54 مرد و خواتین صحافیوں کو اغوا کیا گیا اور 4 صحافی جبری گمشدگیوں کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس کے مقابلے میں اس سال زیر حراست صحافیوں کی تعداد میںزیادہ کمی نہیں نظر آئی۔