پومپیو کے نوٹیفکیشن پر دستخط، امریکہ نے سوڈان کو باضابطہ دہشتگردی کی فہرست سے نکال دیا

خرطوم (شِنہوا) خرطوم میں امریکی سفارتخانے نے سوڈان کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے  ہٹانے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پیر کو اپنے فیس بک کے پیج پر کہا کہ  کانگریس کے نوٹیفکیشن کی45 دن کی مدت ختم ہوگئی ہے اور وزیر خارجہ نے نوٹیفکیشن پر دستخط کردئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کو دہشت گردی کے ریاستی  سرپرستوں کی فہرست سے آج (14 دسمبر) سے خارج تصور کیا جائے گا اور اسے وفاقی رجسٹر میں شائع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن