اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 جنوری تک کی ڈیڈلائن دیے جانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ مولانا نے سنجیدگی سے مطالبہ کیا کہ 31 جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے تو مجھے ڈر لگا۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ مجھے ڈر لگا کہ اگرعمران خان ٹی وی دیکھ رہے ہوں تو کہیں ہنستے ہنستے کرسی سے نہ گر جائیں۔ اسد عمر نے کہا کہ میڈیا سے بات چیت میں جھکے سر، گرے کاندھے، آنکھوں میں غم اور پریشانی، لگتا ہے اپوزیشن کے اکابرین کسی بہت بڑے سیاسی حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔