محمود اچکزئی کے اہل پنجاب  کے بارے میں ریمارکس ،حکومت کو موثر پروپیگنڈا مواد مل گیا

اسلام آباد ( جاوید صدیق) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اتوار کے روز پی ڈی ایم کے جلسہ میں اہل پنجاب کے بارے میں ریمارکس کی صورت میں تحریک انصاف کی حکومت کو ایک موثر پروپیگنڈہ مواد مل گیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے اچکزئی کے ریمارکس کو ہی اپنی پریس کانفرنس کا موضوع بنایا۔ محمود خان اچکزئی کے برصغیر کی آزادی کے سلسلے میں  اہل پنجاب کے کردار پر سوال اٹھا کر پنجاب والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ خان صاحب نے پی ڈی ایم کی قیادت خاص طور پر مسلم لیگ ن کو ایک طرح سے آزمائش میںڈال دیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) جو پنجاب کی سب سے بڑی جماعت ہے اسی صورت حال سے کیسے نمٹتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...