نمبردارحاجی ملک محمودخان مرحوم کی رسم قل 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)موضع ونی گجراںکے نمبردارحاجی ملک محمودخان مرحوم کی گزشتہ روزرسم قل اداکی گئی،جس میںگجربرادری سے متعلق سرکردہ شخصیات سمیت ھزاروںافرادنے شرکت کی،رسم قل کے موقع پرمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلیئے محفل قرآن خوانی کاانعقادعمل میںلایاگیا،اورلاتعدادمردخواتین نے قرآن پاک ختم کیئے،اس موقع پرٹیکسلاواہ کینٹ بھڈانہ ، ترنول،نوگزی،فتح جنگ،اسلام آبادکے علاقوں سے ملک محمودمرحوم کے دیرینہ ساتھیوں اور کاروبا ری رفقاء نے بھی شمولیت کی،جن میںسابق چیئرمین اورمعروف شخصیت حاجی شاہین اکبرخان آف گولڑہ،چیئرمین حفیظ الرحمن ٹیپو،چیئرمین ملک رضوان،حاجی ملک عبدالرحیم،سادات فاونڈیشن کے چیئرمین حاجی سیدنذرحسین شاہ آف واہ کینٹ ، ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم آف ڈھوک نادر،ملک رضوان سلیم،ملک رحمت نوازبابر،چوہدری محمدسلیم آف بصیرہ،حاجی عالمگیر،ملک عثمان آف راولپنڈی شامل ہیں،نے شرکت کی،اورمرحوم کے صاحبزا دے ملک ذیشان محموداورمرحوم کے ذاتی دوست چوہدری عبدالستارسے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلیئے بلندی درجات کی دعائیںکیں۔

ای پیپر دی نیشن