جاپانی سائنسدانوں کا کارنامہ ‘‘قلمی ٹماٹر’’ بھی مارکیٹ میں آگیا

Dec 15, 2020

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزارتِ صحت کے ماہرین کے ایک پینل نے ملک کے پہلے جنتیاتی کانٹ چھانٹ کے حامل ٹماٹر کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ٹماٹر یونیورسٹی آف تسْوکْوبا اور ایک بائیو ٹیک کمپنی نے مشترکہ طور پر تخلیق کیا ہے۔پینل نے گزشتہ روز ایسے ٹماٹر کی فروخت کی درخواست منظور کی ہے جس کے جینیاتی سیٹ میں رد و بدل کرکے اسے گابا نامی امینو ایسڈ زیادہ مقدار میں پیدا کرنے کے قابل بنایا گیا ہے، اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون ہے۔پینل کا کہنا ہے کہ ٹماٹر میں ایسے کوئی جینز نہیں ہیں جو قدرتی اقسام کے ٹماٹروں سے مختلف ہوں۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جینیاتی کانٹ چھانٹ سے الرجی پیدا کرنے والے عناصر یا زہریلے مادوں کی مقدار میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

مزیدخبریں