امریکی مصنفہ کو موت کے بعد کیا پیشکش ہوئی؟

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مصنفہ ارسلا کے لی گوئین 2 سال قبل وفات پا چکی ہیں، وہ افسانوی کہانیاں لکھنے میں خاص مقام رکھتی تھیں جبکہ ان کی متعدد کتابیں بھی شائع کی جاچکی ہیں۔ان کی موت کے بعد بھی ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فعال ہیں جو ان کی ٹیم کی جانب سے چلائے جارہے ہیں۔انہی متحرک اکاؤنٹس سے دھوکہ کھا کر کپڑوں کے ایک برانڈ نے انہیں خط لکھ دیا اور اپنا برانڈ ایمبسڈر بننے کی پیشکش کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ارسلہ کے اکاؤنٹ سے یہ خط پوسٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ہم اپنی نئی کلیکشن سے آپ کو چند ملبوسات دیں گے تاکہ آپ انہیں پہن کر اپنی تصویر بنائیں اور ہمارے برانڈ کی تشہیر کریں۔خط میں انہیں برانڈ ایمبسڈر بننے کی درخواست بھی کی گئی۔ا کاؤنٹ چلانے والے نے یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے خط لکھنے والے کو کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جیسا آپ چاہتی ہیں ویسا ہوسکتا ہے۔اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے برانڈ کا مذاق اڑانا شروع کردیا اور ان کی بے خبری پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن