عدلیہ نے وکلاء کی عزت و احترام کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا ہے : راؤ سلیم

Dec 15, 2020

خان پور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان راؤ محمد سلیم نے کہا ہے کہ عدلیہ نے وکلاء کی فلاح وبہبود بار کے ڈیکورم اور ان کی عزت واحترام کو ہمیشہ محلوظ خاطر رکھا ہے او ر ان کے سماجی ومعاشی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کا ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر دیکھا ہے وہ گزشتہ روز خان پور بار کی ریونیشن کی تقریب کے موقع گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر بار راؤ عبدالرؤف،جنرل سیکرٹری رانا وقاص اعظم ،میجر (ر)فرخ رضا خان،میاں اسلم  ،خواجہ محمد ادریس  ‘جام اللہ نوازکے علاوہ دیگر معزز وکلاء بھی موجود تھے ۔آخر میں ملک سلامتی کی دعا کی گئی ۔

مزیدخبریں