مسلسل شوگری ڈرنکس کااستعمال دل کے امراض کی وجہ بنتا ہے ، ثناء اللہ گھمن

Dec 15, 2020

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ کوویڈ19 عالمی سطح پر پھیل رہا ہے،طبی ماہرین کے مطابق دل ،موٹاپا، ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کرونااوربھی زیادہ خطرناک ہوجاتاہے اورموت کا خدشہ بڑھ جاتاہے، پیچیدہ امراض کی بنیادی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ میٹھے کااستعمال ہے ،شوگری ڈرنکس میٹھے کاسب سے بڑاذریعہ ہے ،اس کی کھپت میں کمی لانے کے لئے ہیلتھ لیوی نافذکرناہوگا،تاکہ صحت مند معاشرہ تخلیق پاسکے اورریونیومیں بھی اضافہ ہو۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ صحت مند غذاوں کے استعمال میں کمی کے رجحان کے نتیجے میں مصنوعی اشیاء نے لے لی ہے ۔

مزیدخبریں