اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں خام مال کی قیمتوں میں زبردست اضافہ سے ملک میں سٹیل کا بحران جنم لے رہا ہے اس لئے صارفین کو شاک سے بچانے اور قیمتوں کو متوازن رکھنے کے کے لئے خام مال کی درامد پر عائد تمام محاصل ختم کئے جائیں۔ فولاد کی قیمتوں کو متوازن رکھنا کنسٹرکشن پیکج اور وزیر اعظم کے نئے پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ سمیت تمام انفراسٹرکچر منصوبوں کی کامیابی کے لئے بھی از حد ضروری ہے۔