کراچی(نیوز رپورٹر) ملک کے نامور عالم دین،مصنف، داعی اورغزالی اکیڈمی کے چیئرمین
مولانا امیرالدین مہر طویل علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ان کی نمازہ جنازہ آبائی شہرجامعۃ الہدیٰ سٹلائیٹ ٹائون میرپورخاص میںمدرسہ ریاض العلوم کے مہتمم مولانا عبدالقدوس احمدانی کی امامت میں ادا کی گئی۔جس میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن،نائب قیم عبدالوحید قریشی،محمد افضال آرائیں،نواب مجاہد بلوچ،تنظیم اساتذہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری،جامعہ منصورہ سندھ کے مہتمم مولانا احسن بھٹو،ڈاکٹر شہزادچنا،سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر حافظ مختیار احمد، پروفیسر ثناء اللہ بھٹو، پروفیسر عبدالرحمان کلوئی، ریجنل ڈائریکٹرکالجزپروفیسر غلام رسول مہرسمیت سیاسی،سماجی،دینی رہنما،علمائے کرام طلباء اورقریبی دوست احباب ورشتہ دار شریک تھے۔جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ودیگر ذمہ داران نے مولانا امیر الدین کی وفات پر دلی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی علمی ودعوتی خدمات کو ناقابل فراموش،مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔یاد رہے کہ مولانا امیرالدین مہر 1936میں ڈھورونارو میں پید ہوئے ابتدائی تعلیم ضلع جیکب آباد کے گائوں پیارو کھوسہ میں مولانا میرمحمدلاشاری میاں جی سے حاصل کی تھی جبکہ وہ سندھ کی معروف دینی درسگاہ منصورہ ہالا کے مہتمم وجماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے سابق امیر بھی رہ چکے ہیں۔
ممتازعالم دین مولانا امیرالدین مہر انتقال کرگئے
Dec 15, 2020