’’پاکستان میں کام کرنے والی خواتین  کی تعداد 25فیصدسے تجاوز کرچکی‘‘ 

Dec 15, 2020

کراچی ( نیوزرپورٹر) کام کرنے والی خواتین کی شرح دنیا بھر کے ترقی پذیرممالک اور ترقی پذیر معیشتوں میں بالترتیب 48اور 69فیصد کے درمیان ہے ،گزشتہ سال کئے جانے ایک سروے کے مطابق 2019میں پاکستانی خواتین کی شرکت کی شرح 25فیصد تھی او ر اب2020سے اس  کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، افرادی قوت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے حصہ نے تحقیق کاروں کو خواتین کے لئے کام کے رویے،لیکن جدت پسندی کے مختلف پہلووں کی تفتیش کرنے پر راغب کیا۔کام کرنے کی جگہ کی جدت طرازی  کے رویے کو اختراعی نظریات کی تخلیق، فروغ  اور ان پر عملدرآمد کے ارادہ کی کوششوں کے طور پر بیان کیا گیا ہے تاکہ گروپوں اور اداروں میں کام کی کارکردگی کو فائیدہ پہنچ سکے۔یہ بات محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے بزنس اینڈ ریسرچ جرنل میں "سروس انڈسٹری میں کام کرنے والے مقامات کے شعبے،ایک پائیلٹ تحقیق اور جدت پسندبرتاو"پر شائیع ہونے والی ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہی گئی ہے جو زیبسٹ لاڑکانہ کی صائیمہ رفیق اور بحریہ یونیورسٹی کراچی کی نوید آر خان نے کی تھی۔

مزیدخبریں