سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچانے کا الزام، میاں نصیر، سیف الملوک کھوکھر کیخلاف مقدمہ 

لاہور (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور اینٹی کرپشن کے بااثر قبضہ مافیا پر پے در پے وار جاری ہیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق مسلم لیگ ن  کے رہنما میاں نصیر احمد اور سیف الملوک کھوکھر پر پرچہ درج کر لیا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے میاں نصیر سیف الملوک کھوکھر محکمہ مال اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن بھجوائے تھے۔ ملزمان نے جعل سازی سے سرکاری خزانے کو ٹی ایم اے کنورژن اور کمرشل فیس کی مد میں لاکھوں روپے نقصان پہنچایا۔ سیف الملوک کھوکھر نے سیل ڈیڈ کی بجائے جعلسازی سے سرنڈر ڈیڈ کے ذریعے 226 کنال سے زائد رقبہ رجسٹر کروایا۔ دفتر سب رجسٹرار علامہ اقبال  ٹائون کے اہلکار نصیر احمد کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو رجسٹریشن فیس کی مد میں بائیس لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ سابق ایم پی اے میاں نصیر، بیٹا واثق اور بیگم فرزانہ نصیر نے مختلف فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو پندرہ لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے 23 کنال سے زائد رہائشی اراضی خرید کر زرعی اراضی رجسٹر کروائی۔ رہائشی اراضی کو کمرشل میں تبدیل کرائے بغیر  کمرشل کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن نے کماہاں سرکل کے بلڈنگ انسپکٹر عارف خان محکمہ مال اور ٹی ایم اے کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی پرچہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...