اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)کرونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امیر اور بڑے ممالک کمپنیوں کو ویکسین کے لیے پیسے دے چکے ہیں، چھوٹے ممالک کو ان کمپنیوں سے ویکسین کے حصول میں وقت لگے گا۔ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ کرونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے ہمیں خود کوشش کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے ملک میں کرونا وائرس ویکسین کے حصول میں ابھی وقت لگے گا۔