سونا 300 روپے تولہ سستاڈالر 34 پیسے مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو گئی۔ جیولرز کے مطابق فی تولہ 110500 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 24 قیراط 257 روپے کی کمی سے 94736 روپے کا ہو گیا۔ جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 86841 روپے ہو گئی ہے۔ انٹر بنک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 34پیسے  اور اوپن مارکیٹ میں  امریکی ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے بڑھ گئی جس سے انٹر بنک مارکیٹ میںامریکی ڈالر  160.13روپے سے بڑھ کر 160.47روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 160.50روپے سے بڑھ کر 160.70روپے ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن