پرائس مانیٹرنگ کمیٹی: گندم‘ آٹا‘ چینی‘ سبزیوں سمیت اشیاء خوردنی کی دستیابی کا جائزہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر صنعت حماد اظہر‘ معاون خصوصی ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود نے شرکت کی۔ گندم‘ آٹا‘ چینی‘ سبزیوں‘ گھی‘ مرغی سمیت دیگر اشیاء کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتے سے قیمتیں مستقل کم ہو رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے قیمتوں میں 0.3 فیصد کمی ہوئی۔ چینی‘ پیاز‘ آلو‘ چاول‘ دالوں کی قیمتیں کم ہوئیں۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے قیمتیں کنٹرول کرنے کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے مرغی  کی قیمتوں کی نگرانی پر زور دیا۔ صوبوں میں گندم  اور چینی کے سٹاک سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ سیکرٹری فوڈ نے کہا کہ ملک بھر  میں گندم کا کافی سٹاک  دستیاب ہے۔ وزیر خزانہ نے یوٹیلٹی سٹورز کو گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی۔

ای پیپر دی نیشن