اسلام آباد (آئی این پی) نام نہاد جمہوریت بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کشمیر میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کروایا جائے گا۔ ضلع کشتواڑ کے علاقے میں پہلے سے اکٹھا کیا گیا اسلحہ ان نوجوانوں سے منسوب کیا جائے گا اور پاکستان پر الزامات لگا کر من گھڑت جھوٹی کہانیاں بنائی جائیں گی۔ غلام حسین، اقبال لون اور بشیر نامی افراد پہلے ہی بھارتی پولیس کی قید میں ہیں۔ خیال رہے کہ لداخ اور دوکلم میں ہزیمت کے بعد بھارت پراندورنی وبیرونی دبائو بھی بڑھ گیا ہے۔ توجہ ہٹانے کیلئے بھارت ایک بار پھر جھوٹے آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔