خرطوم(شِنہوا)خرطوم میں امریکی سفارتخانے نیسوڈان کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے ہٹانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔امریکی سفارتخانہ نے پیر کو اپنے فیس بک کے پیج پر کہا کہ کانگریس کے نوٹیفکیشن کی45 دن کی مدت ختم ہوگئی ہے اور وزیر خارجہ نے نوٹیفکیشن پر دستخط کردئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے آج (14 دسمبر) سے خارج تصور کیا جائے گا اور اسے وفاقی رجسٹر میں شائع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 اکتوبر کو کہا تھا کہ سوڈان کی جانب سے امریکی متاثرین کو 33 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی ادائیگی کے بعد وہ سوڈان کو اس فہرست سے خارج کردیں گے۔امریکہ نے 1993 میں سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک میں شامل کیا تھا۔