رنگ روڈ منصوبہ پر مجوزہ سپیشل اکنامک زونز کی فیزبلٹی رپورٹ تیار کی جائے،کمشنر

Dec 15, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پر مجوزہ سپیشل اکنامک زونز کی فیزبلٹی رپورٹ تیار کی جائے اور کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ صرف ایک سڑک ہی نہیں بلکہ ایک کثیر جہتی منصوبہ ہے جس سے راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے علاوہ معاشی طور پر نمایاں بہتری آئی گی، انڈسٹری لگے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ نازیہ پروین سندھن، پراجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ محمد عبداللہ، آر ڈی اے کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبہ کے سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے مشاورت جاری ہے اور فیزیبیلٹی کے تمام مراحل میں تاجر برادری سے مشاورت اور تعاون جاری رکھا جائے گا محکمہ ریونیو کی زیر نگرانی رنگ روڈ منصوبہ کیلئے حاصل کی جانیوالی زمین کے سروے کے بعد حد بندی اور نشاندہی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے ریونیو کے متعلقہ حکام کو اس عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رنگ روڈ منصوبہ کے ساتھ سی پیک روٹ کے حوالے سے معاہدے کے مسودہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور سی پیک روٹ کے اضافہ سے رنگ روڈ منصوبہ کی اہمیت کئی گنا بڑھ جائے گی رنگ روڈ منصوبہ کے انٹر چینجز میں آنے والے لوپس کے درمیان اور اردگرد ز مین بھی خریدنے کی منصوبہ کی جا رہی جس کو حکومت کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرکے آمدنی میں اضافہ کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں