بھارت میں سمگلنگ کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت پراے این ایف کو نوٹس

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے بھارت میں سمگلنگ کرنے کے مبینہ ملزم امام علی کی درخواست ضمانت پراے این ایف کو نوٹس جاری کردئے سپریم کورٹ میں پاکستان سے انڈیا ہیرون اور چرس سمگل کرنے والے مبینہ ملزم امام علی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت ملزم کے وکیل حمود الرحمن نے موقف اپنایا کہ میرے موکل پر پاکستان سے ہیرون اور چرس انڈیا سمگل کرنے کا الزام ہے، ایف آئی آر حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی، میرا موکل 30 جنوری 2020 سے اے این ایف کی تحویل میں تھا، اے این ایف نے فروری میں وقوعہ بنایا،اے این ایف نے 16 فروری کو سمگلنگ کا وقوعہ بنا کر گرفتاری ڈال دی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔۔

ای پیپر دی نیشن