مسیحی ملازمین کیلئے 20 دسمبر تک تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) حکومت نے مسیحی ملازمین اور پینشنرز کو کرسمس کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے 20 دسمبر تک تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاری ہدایات میںحکومت کی جانب سے محکموں کے سربراہوں اور سیکرٹری صاحبان سے کہا گیا ہے کہ وہ مسیح برادری کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کو پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں اور ان کی تنخواہیں اور پنشن متعلقہ بنکوں کو روانہ کریں تاکہ ان کی ادائیگی یقینی بنائی جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن