ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکہ کی طرف سے ترکی پر عائد پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ جواد ظریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہے کہ روس سے ایس چار سو دفاعی نظام خریدنے پر امریکہ نے ترکی پر پابندیاں لگا دی ہیں جو کہ یک طرفہ اقدام ہےجبکہ امریکہ نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران ترکی کے خلاف امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتےہوئے ترک حکومت اور عوام سے اظہار یک جہتی کرتا ہے۔
ترکی پر امریکی پابندیاں: ایران کی بھی شدید مزمت
Dec 15, 2020 | 16:48