150 ملین نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں: اسپیکر اسد قیصر

Dec 15, 2020 | 17:59

ویب ڈیسک

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 150 ملین نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ،صلاحیت  کے  مناسب استعمال  سے معاشی ترقی کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔  انہوں نے کہا کہ اس مقصد کا حصول اسی صورت میں ممکن ہو جاسکتا ہے جب ملک میں اعلی معیار کی تعلیم اور مہارت کی ترقی تک رسائی حاصل ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان برطانیہ  ایجوکیشن گیٹ وے سے متعلق بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت اس مقصد کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس کا مقصد ایک تعلیم یافتہ افرادی قوت اور معاشرے میں رواداری پیدا کرنا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن کو تیزی سے بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نالج اکانومی کے ذریعہ ہمارے نوجوانوں کی ترقی کے لیے ایک خطیر سرمایہ کاری کے طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کی مختص رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے اعلی تعلیم ، تحقیق اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے برٹش ہائی کمیشن اور برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے کئے گئے زبردست کام کی تعریف کی۔ اسپیکر نے اس سال GREAT ایوارڈز اور برٹش کونسل STEM اسکیموں کے اجرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں سے پاکستانی طلبا کے لئے ایوارڈز کی تعداد میں اضافہ ھو گا اور  اس سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں تعلیم اور ہنر کی ترقی ہوگی۔  انہوں نے برٹش کونسل اور HEC کے تحت 9 ملین پانڈ منصوبے  پر عملدرآمد کرنے والی مشترکہ ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا ، "آپ کے کام نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ، اور مجھے پاک برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے کی کامیابیوں اور 2020 کے غیر یقینی حالات میں اس کے تیز رفتار ردعمل پر فخر ہے۔" برٹش کونسل کی تعلیمی ٹیم کے ساتھ اپنے کام کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جب وہ اسپیکر صوبائی اسمبلی تھے برٹش کونسل کی ٹیم نے کے پی کے حکومت کو اسکولوں ، ہنرمند افراد کی تربیت، یونیورسٹیوں اور خیبرپختونخوا میں سیاسی رہنماں کی استعتات کار میں اصافہ کے لیے مدد فراھم کی۔ انہوں نے کہا کہ مہارت کے شعبے کی ترقی میں برٹش کونسل کے تعاون ، تکنیکی معاونت اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیتی اداروں کی منظوری اور اپرنٹسشپ کے لیے کی گء مدد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان پروگراموں سے اعلی تعلیم اور مہارت کے شعبے کے مابین راہیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور بالآخر ہماری قابل فخر نوجوان صلاحیتوں کو فائدہ پہنچے گا۔  اسپیکر نے کہا کہ اس سال برطانیہ کی حکومت اور برطانوی کونسل کے پاکستان کے لئے وظائف کی تعداد میں اضافے سے پاکستانی طلبا و طالبات بہت زیادہ فائدہ حاصل کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے مابین نئے تحقیقی روابط کا آغاز بھی برٹش کونسل کی ایک قابل تحسین کوشش ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ اس شعبے میں ہے جو آج اور کل کے ہمارے مسائل حل کرنے کے لئے سائنس اور تحقیق کو شامل کرکے اس دنیا کو بہتر بنانے میں بہت اہم ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر ، اسپیکر نے کہا کہ انہیں اس منصوبے پر فخر ہے اور وہ پر امید ھیں کہ یہ منصوبہ ملک کے نوجوانوں کو اس قابل بنائے گا جس سے وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ انہوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاک برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔

#/S

مزیدخبریں