وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ،سعودی عرب کے سفیر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی سفیر سے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سفیر سے گفتگو کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات
Dec 15, 2020 | 22:40