لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پا کستان حافظ سعد حُسین رضوی نے کہا کہ حکمرانوں کا واحد مقصد اقتدار کا حصول ہے نہ کہ عوامی خدمت، بیرونی ایجنڈوں پر کا م کر نے والے حکمران کبھی ملکی مفاد میں نہیں ہو سکتے۔ ناموس رسالت ﷺ اور دین کی سربلندی کیلئے میدان میں آئے ہیں۔ ملکی سلامتی اور ترقی ہماری ہمیشہ ترجیح رہی۔ اسلام میں حق لینے کا تصور امام حسین نے بتایا، کسی مہذب چور ڈاکو کو ووٹ نہیں دینا، اپنے ووٹ پر پہرہ دینا ہے۔ تمام جماعتوں کا ایجنڈا غیر اسلامی ہے جس پر وہ چلتے آ رہے ہیں۔ ہمارا ایجنڈا بھی اسلامی، جھنڈا بھی اسلامی اور منشور بھی اسلامی ہے۔ نام نہاد جمہوریت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔ بڑھتی مہنگائی کو ماضی کے حکمرانوں پر ڈال کر جان چھڑانے کا وقت گیا۔ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔ غریب کو روٹی دینے کی بجائے غربت کی دلدل میں نہ دھکیلا جائے۔ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کی ایماء پر منی بجٹ لا کر غریب کی کمر توڑنا چا ہتی ہے۔
سعد رضوی