رانا ٹنگا کا وزیراعظم کو خط‘ پریانتھا کمارا کیس میں کوششوں کو سراہا 

کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) سابق سری لنکن کپتان رانا ٹنگا نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں کہا ہے کہ پریانتھا کمارا کو انصاف دلانے کی  اور ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی  آپ کی کوششوں کو سراہتا  ہوں۔ آپ نے میڈیا پر کہا ایسے پرتشدد رویوں کی مذمت کی جانی چاہئے یہ سمجھنا ضروری ہے۔ ایسی کارروائیاں آبادی کا چھوٹا سا حصہ کرتا ہے۔ چند لوگوں کے اعمال پر پاک سری لنکا تعلقات کو نہیں پرکھنا چاہئے۔ ورلڈ کپ 1996ء میں دیگر ممالک نے سری لنکا آنے سے انکار کیا تھا۔ پاکستان نے مشکل وقت میں سری لنکا آکر  حمایت کا اظہار کیا۔ کرکٹ ہو یا سیاست آپ ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنے میں غیر متزلزل رہے۔ جب سے آپ وزیراعظم بنے ہیں متنازعہ مسائل احتیاط سے حل کر رہے ہیں۔ امید ہے آپ چند گمراہ لوگوں کو سکھا سکیں گے کہ تمام انسان عزت کے مستحق ہیں۔
رانا ٹنگا 

ای پیپر دی نیشن