مسئلہ کشمیر: اپنی حکومت سے مؤثر کردار کا کہوں گا: ملائیشین رکن پارلیمنٹ 

Dec 15, 2021

اسلام آباد (اے پی پی) ملائیشیا کے رکن پارلیمنٹ حسن الدین بن محمد یونس نے کشمیریوں کے جائز مقصد کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے جلد حل کے لیے ملائیشیا کی حکومت کے کردار کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ حسن الدین یونس نے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس کے تین رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جس نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ غلام محمد صفی، الطاف حسین وانی اور شمیم شال پر مشتمل وفد نے دورہ پر آئے ہوئے پارلیمنٹرین کو خطے میں انسانی حقوق کی موجودہ سیاسی صورتحال سے  آگاہ کیا۔ یونس نے کہا کہ ملائیشیا بھارتی  زیر تسلط کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ میں مزید سننے کے لیے کل آزاد کشمیر کا دورہ کر رہا ہوں اور واپسی پر پارلیمنٹ میں اپنے ساتھیوں کو بریف کروں گا اور حکومت پر زور دوں گا کہ وہ حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے اور مسئلے کے جلد حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے۔ عالمی برادری بالخصوص مسلم دنیا بھارت کی نسل پرست حکومت کی سیاسی اور انتظامی سازشوں کا موثر نوٹس لے۔
رکن پارلیمنٹ

مزیدخبریں