سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ذاتی نہیں‘قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہئے: چودھری سرور 

لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ذاتی نہیں ملکی اور قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملکی ترقی، استحکام، امن اور عوام کی خوشحالی کے لئے نیک نیتی سے کام کررہی ہے۔ ملکی اور عوامی مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اداروں میں اصلاحات اور ان کی مضبوطی کے لئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر میں مزید تین کشمیریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ جو دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے مگر بدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک خطے میں امن کا خواب بھی پورا نہیں ہو سکتا۔ اس لئے کل نہیں آج ہی کشمیریوں پر جاری مظالم کا خاتمہ کر کے کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی۔ جو ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔
گورنر پنجاب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...