راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے وفد کی مشیر تجارت رزاق دائود سے ملاقات

Dec 15, 2021

راولپنڈی( نمائندہ خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رئوف کی قیادت میں وفد نے مشیر تجارت رزاق داود سے ملاقات کی۔ اس موقع پرگروپ لیڈر سہیل الطاف، نائب صدر طلعت اعوان، سابق صدر ناصر مرزا ، ایگزیکٹو ممبر عثمان شوکت ، چیئرمین ریجنل ٹریڈ خورشید برلاس بھی موجود تھے۔ ملاقات میں راولپنڈی رنگ روڈ کے اطراف صنعتی زونز کی تعمیر ، ایکسپو سنٹر کے قیام اور تاجر برداری سے جڑے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔ رزاق داود نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجر برادری سے جڑے مسائل ترجیح بنیا د پر حل کیے جائیں گے۔ جلد چیمبر کا دورہ کروں گا۔صدر ندیم رئوف نے کہا کہ رنگ روڈ پر صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کوفروغ  ملے گااور شہر پر بھاری ٹریفک کے دباو میں کمی آئے گی۔ اگر انڈسٹریل زونز تعمیر نہیں کیے جاتے تو اس کی حیثیت صرف ایک سڑک کی رہ جائے گی۔ ایکسپو سنٹر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر چیمبر ندیم رئوف نے مشیر تجارت کو بتایا کہ وزیراعظم نے جناح کنونشن سنٹر کو ایکسپو سنٹر بنانے کے حوالے جلد خوشخبری کا وعدہ کیا تھا۔ ہمیں امید ہے اس وعدے کو جلد پورا کیا جائے گا۔ 
چیمبر وفد، ملاقات

مزیدخبریں