اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) بینکاری سہولیات سے محروم آبادی کو با ضابطہ طور پر بینکاری خدمات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مشترکہ کاوشوں سے ، آسان موبائل اکاؤنٹ (اے ایم اے) اسکیم کا باضابطہ آغاز کردیا گیاہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، اور ممبر (فنانس) پی ٹی اے محمد نوید بھی موجود تھے ۔ تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے ، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) نے کہا کہ نیشنل فنانشل انکلوژن سٹریٹیجی(این ایف آئی ایس) کے اجراء کے ساتھ، حکومت پاکستان، پاکستان میں ادائیگیوں اور مالیاتی شمولیت کے لیے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مزیدمستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ پی ٹی اے کا کردار این ایف آئی ایس کے کلیدی نفاذ کنندگان میں سے ایک کے طور پر ہے جس کی بدولت پی ٹی اے اورایس بی پی ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
اکاؤنٹ سکیم