اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس لفتا نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی ومشرق وسطیٰ مولانا طاہر محمود اشرفی بھی موجود تھے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور عراق مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافتی اقدار کی مضبوط بنیادوں پر برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ انہوں نے تیل اور گیس کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی مقدار بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔سفیر حامد عباس لفتا نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عراق پاکستان کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہے۔
عراقی سفیر
عراقی سفیر حامد عباس لفتا کی مشیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات
Dec 15, 2021