این آئی ایچ کی چین کی مدد سے ایک کروڑ ''پاک ویک '' کروناویکسین تیار

Dec 15, 2021

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبر نگار)قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)نے چین کی مدد سے ایک کروڑ ''پاک- ویک '' کرونا ویکسین بنانے کا ہدف عبورکر لیاہے ستمبر 2020ء  میںچین کی مدد سے پاک -ویک ویکسین کے فیز تھری کی طبی آزمائش (کلینیکل ٹرائلز) کاآغازہوا تھا حکومت اور وزارت قومی صحت چاہیں تو ویکسین کی تیاری کیلئے خام مال سمیت تمام مراحل پاکستان میں ہی سرانجام دیئے جاسکیں گے تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے چین کی مدد سے کرونا وائرس کیخلاف مزاحمتی ویکسین پاک- ویک کی ایک کروڑ خواراکیں تیار کر لیں ہیں جن میں سے اسی لاکھ ویکسین کی خوراکیں سپلائی کی جاچکی ہیں چین کے تعاون سے تیار کی گئی ستمبر2020ئ￿  میں پاک -ویک ویکسین کی تیاری کے بعد ملک کے پانچ بڑے شہروں کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سنٹرز جن میں شوکت خانم، یونیوارسٹی آف ہیلتھ سائنسز،شفا انٹرنیشنل،انڈس اور آغا خان ہسپتال شامل ہیں میں طبی آزمائش (کلینیکل ٹرائلز)کئے گئے جس کیلئے اٹھارہ ہزار شہریوں نے خود کو رضا کارانہ طور پرپیش کیا جن پر ویکسین کے ٹرائلز کامیاب ہوئے اور شدید انفیکشن کے مریضوں پر ویکسین کے استعمال سے مثبت مطلوبہ نتائج حاصل کئے گئے جسکے بعد اسکی سپلائی شروع کر دی گئی ایک کروڈ خوراکوں میں سے ویکسین کی اسی لاکھ خوراکیںملک میں مختلف سنٹرز کو سپلائی کیجا چکیں ہیں قمی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کی چیف بائیو لوجیکل پروڈکشن ڈویثرن (بی پی ڈی)ڈاکٹر غزالہ پروین نے'' نوائے وقت ''سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے بنائی جانیوالی پاک -ویک ویکسین کی تیاری کے حوالے سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)میجر جنرل عامر اکرام نے چینی مینوفیکچررز کیساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی پر بھی گفتگو کی تھی اور چینی ماہرین کی ٹیم نے این آئی ا یچ کے عملے کو باقائدہ تربیت بھی دی تھی جسکی بدولت پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین پاک-ویک کی تیار ی ممکن ہو سکی اس ضمن میں قومی ادارہ برائے صحت ) این آئی ایچ)کوحکومت پاکستان اور وزارت قومی صحت کی معاونت بھی حاصل رہی ہے ۔
کروناویکسین تیار

مزیدخبریں